ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان کی حرکتوں پر راہل گاندھی نے کیا سخت حملہ

پاکستان کی حرکتوں پر راہل گاندھی نے کیا سخت حملہ

Sat, 14 Nov 2020 13:38:08    S.O. News Service

نئی دہلی،14؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جموں و کشمیر کے کیرن سیکٹر میں آج صبح سرحد پار سے کی گئی فائرنگ پر تلخ رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی کمزوری اور ڈر چھپانے کے لیے پاکستان ہر بار اسی طرح سے جنگی بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

راہل گاندھی نے پاکستان کو سخت جواب دینے کے لیے فوج کے جوانوں کو سلام کیا اور کہا کہ سرحد پر تہوار کے وقت بھی گھر سے دور رہ کر وہ ملک کی خدمت میں سرگرم ہیں اور پاکستان کے منصوبوں پر بہادری سے پانی پھیر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ’پاکستان جب بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے، اس کا خوف، کمزوری مزید واضح ہو جاتی ہے۔ تیوہار پر بھی اپنے گھروں سے دور، ہندوستانی فوج کے جوان ہمارے ملک کی حفاظت میں ڈٹے ہوئے ہیں اور پاکستان کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔ فوج کے ہر جوان کو میرا سلام‘۔

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے کیرن سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے سرحد پار کی جانے والے در اندازی کو ناکام بنانے کے بعد پاکستانی فوج نے آج صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جس کے جواب میں ہندوستانی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے پاکستانی فوج کی چوکیاں اور بنکروں کو تباہ کر دیا۔


Share: